• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہم 10ماہ کا حساب دیں گے، آپ بھی اپنے 30برس کا حساب دیں۔

قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آپ کے لیڈر پر زلزلہ زدگان کے فنڈز میں بھی خوردبرد کا الزام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوروں پر بالترتیب 1ارب 50کروڑ اور 1ارب 70کروڑ کے اخراجات آئے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ زرداری صاحب نے دبئی کے 51دورے کئے، جس میں سے 48دورے نجی تھے،انہوں نے یہ دورے غریب عوام کے پیسے پر کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ پوچھتے ہیں،آپ سے سوال کیوں ہو؟ سوال تو ہوگا، اگر عہدے کا غلط استعمال نہیں کیا تو سوال پر مسکرا کر جواب دینا چاہیے۔

علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ کسی سیاستدان کی سب سے بڑی طاقت اس کی اخلاقی قوت ہوتی ہے، میاں صاحب کہتے ہیں، انہوں نے سڑکیں اور موٹروے بنایا، زرداری صاحب کہتے ہیں، انہوں نے 18ویں ترمیم کی۔

تازہ ترین