• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 250 ملی میٹر بارش نے شہر پانی پانی کردیا

لاہور میں چند گھنٹوں کے دوران 250 ملی میٹر بارش نے شہر کو پانی پانی کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے نکل پڑے۔


لاہور میں بارش کے باعث ٹریفک حادثات اور چھتیں گرنے سے بچی جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے، شہر میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت میں بارش کے بعد سڑکوں کا برا حال ہے، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹر سائیکلیں بند ہوتی رہیں جبکہ جگہ جگہ ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں بارش کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے گاڑی میں نکلے،انہوں نے پانی میں پھنسی خواتین کو لفٹ دی اور انہیں منزل تک پہنچایا۔

عثمان بزدار نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کو پیرس بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے شہر میں پانی کے نکاس کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔

انہوں نے خود گاڑی چلاکر مختلف شاہراہوں پر نکاسی آب کی صورتحال کاجائزہ لیا، ضلعی انتظامیہ اور واسا کو شہر کی شاہراہوں سے فوری طور پر پانی نکالنے کی ہدایت کی۔

لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی بارش نے شہر کا نقشہ ہی بدل دیا، موسلادھار بارش سے سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئیں۔

مال روڈ، جیل روڈ، ڈیوس روڈ، علامہ اقبال روڈ، مزنگ چونگی میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

لاہور کے علاقے پانی والا تالاب میں 135،فرخ آباد میں 134، لکشمی چوک میں 132،سمن آباد میں 104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مسلسل بارشوں سے شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، جبکہ لیسکو کے 150سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

تازہ ترین