آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 16؍ذوالحجہ 1440ھ 18؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کے اعلامیہ کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان ذیشان عرف شانی اور جاسم عرف شنٹو کوگرفتار کیا، جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔

مدینہ کالونی کے علاقے میں کارروائی کے دوران ملزم راشد عرف کارا کو گرفتار کیا جو لوگوں سے لوٹ مار کر نے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

 فیریئر اور مدینہ کالونی کے علاقوں سے منشیات فروشی میں ملوث عابد حسین عرف بیلچہ اور ساجد علی کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہیں اور ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناء اندرون سندھ ڈسٹرکٹ بدین کے علاقے ماتلی کنال پیر واہ RD-14 سے RD-40،ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کے علاقے ناری چھاچھ کنال RD-81 سے RD-113 اور شاندان واہ RD-0سے RD-12اور ڈسٹرکٹ نواب شاہ کے علاقے واٹر کنال تھل مالواہ برانچ اور میر رکھن ما ئینر کے ایریا میں پانی چوری کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران پاکستان رینجرز (سندھ) نے مشترکہ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 30کلو میٹر نہری علاقے کے 60 مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن، موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا جبکہ60 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج بھی کروائی گئی۔

علاقے کے کاشت کاروں نے رینجرز، محکمہ آبپاشی اور پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

قومی خبریں سے مزید