آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’ہمارا میچ سیاسی پارٹیوں سے نہیں مافیا سے ہے‘


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارا میچ سیاسی پارٹیوں سے نہیں مافیا سے ہے۔

وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کے ہمراہ پریس بریفننگ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہڑتالیں اور گٹھ جوڑ کرکے تاجروں کو استعمال کرنے کی کوشش کی گئی۔

’عمران خان 60ہزار ڈالر میں دورہ امریکا مکمل کرینگے‘

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ...

انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے جائز مسائل سننے کو تیار ہے، رجسٹریشن اور ٹیکس بیس بڑھانے کے عمل پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کو ڈیلی میل میں شائع ہونے والی خبر کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر کابینہ اجلاس میں سابقہ حکمرانوں کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پیش کی جائیں گی،یہ ذمہ داری وزارت خارجہ کو سونپی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید