• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی پر ریٹائرمنٹ کیلئے دبائو بڑھتا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ بورڈ حکام حیران ہیں کہ انہوں نے اب تک کوئی اعلان کیوں نہیں کیا۔ بھارتی کرکٹرز اب تک فلائٹس کی عدم دستیابی کے سبب لندن میں موجود ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ چیف سلیکٹر نے دھونی کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ اب آٹو میٹک سلیکشن کے حقدار نہیں ۔ اگر چیف سلیکٹر نے یہ بات انہیں اب تک نہیں بتائی تو جلد ان سے مل کر کہہ دیں گے۔
تازہ ترین