• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلکس میں سندھ اسکواش ایسو سی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اگلی چار سالہ مدت کیلئے درج ذیل عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ چیئرمین جہانگیر خان، وائس چیئرمین طاہر احمد، صدر عدنان احد، سینئر وائس پریزیڈنٹ مقصود اسبہانی، پروفیسر نجیب چنہ، مرزا اشعر بیگ، راشد احمد اعزازی سیکرٹری، عمر بنگش اعزازی ٹریژار، اعجاز شیخ جوائنٹ سیکرٹری جبکہ ممبران ایگزیکٹو کمیٹی میں عمران ہارون، طارق شیخ، عبدالفتح، شیخ فضل، محمد یامین ابڑو، عبدالکبیر خاصخیلی، محمد اشرف رستمانی، خضر حیات، نجیب شیخ، محمد محفوظ مکانی، عارف نوید، جمیل احمد خان اور مسز طارق شیخ شامل ہیں۔
تازہ ترین