• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ کو انڈر19 ٹیم کیلئے ہیڈکوچ کی تلاش

لندن (نمائندہ خصوصی) یونس خان اور مصباح الحق جیسے بڑے کھلاڑیوں کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر19کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ مشتہر کردیا ہے۔جنوبی افریقا میں انڈر19 ورلڈ کپ کوسامنے رکھتے ہوئے تین سال کے لئے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کی جائے گی۔ ابتدا میں پی سی بی چاہتا تھا کہ راہول ڈریوڈ ماڈل کے تحت کسی بڑے کوچ کا تقرر کیا جائے لیکن فی اس میں کامیابی نہیں ملی۔ اب اشتہار کے ذریعے ہیڈ کوچ تلاش کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اب راشد لطیف، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف جیسے کھلاڑیوں سے بھی بات چیت کررہا ہے۔راشد لطیف پہلے ہی سرکاری ٹی وی کے ساتھ تین سالہ معاہدہ کر چکے ہیں۔ اشتہار کے مطابق ہیڈ کوچ انٹر نیشنل کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل کرکٹ پر کام کرے گا۔ ہیڈ کوچ لیول ٹو کوچنگ کورس کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے اور تین سالہ کوچنگ کا تجربہ ہو۔ دلچسپی رکھنے والے 30 جولائی تک درخواست دے سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طرح کے اشتہار پاکستانی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لئے بھی دیئے جائیں گے۔
تازہ ترین