• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فوری طور پر ملک میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرے، لیڈز میں احتجاجی مظاہرہ

لیڈز ( ندیم راٹھور ) لیڈز میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف بھر پور مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے وکٹوریہ واٹر پلیس کے ساتھ وکٹوریہ پُل پہ آج سارا دن قبضہ جما کر اطراف کی ٹریفک بلاک کئے رکھی ۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ ہفتہ بھر اس مظاہرے کو صبح شام جاری رکھیں گے ۔ مظاہرین کی ایک بڑی تعداد صبح دس بجے شہر کے وسعت میں نمودار ہوئی انھوں نے وکٹوریہ برج بلاک کرکے سارا دن اپنا مظاہرہ جاری رکھا اور شام کو اعلان کیا کہ وہ اس احتجاج کو سارا ہفتہ جاری رکھیں گے ۔ لیڈز یونیورسٹی کی لیکچرار سارہ ہین نے کہا کہ ہم اپنی آواز مقتدر حلقوں تک پہچانے اور اپنی مہم کو عام لوگوں تک پہچانے کے لئے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنے طالب علموں کو اس مستقبل کے بارے میں پڑھا رہی ہوں جو تباہ ہو رہا ہے ۔ ہم دنیا کے ماحول کو تباہ ہوتا دیکھ رہے ہیں ۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ کلائمنٹ ایمرجنسی کے متعلق سب کچھ ہم پر عیاں کرے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ گورنمنٹ فوری طور متحرک ہوکر ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرے ۔سارہ ہین کا کہنا تھا کہ ہر روز ہزاروں مظاہرین نہ صرف لیڈز بلکہ اطراف سے بھی آکر اس احتجاج میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔ لیور پول ، مانچسٹر ، نارتھ اور ساؤتھ سے بھی باشعور لوگ آکر اپنی آواز حکام بالا تک پہنچائیں گے ۔ بالخصوص حیاتیاتی ایندھن سے فضائی آلودگی اور تباہ حالی سے عوام اور حکومت کو آگاہ کرنا اور اس کا سدباب اور تدارک کرنا ضروری ہے ۔سارہ کا کہنا تھا کہ ہم پُر امن رہ کر سیمینار ، تقاریر اور ورکشاپ کریں گے اور احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہیں کریں گے جو تصادم کی طرف جاتا ہو ۔ لیڈز ہسپتال کے اے اینڈ ای میں مامور ڈاکٹر جیمز چین کا کہنا تھا کہ انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ کلائمنٹ چینج ہے ۔ آنے والی نسلوں کی بقا اور سلامتی کے لئے ہمیں آج اور ابھی سے اس پر کام شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک ڈاکٹر ہونے کے ناطے مجھے علم ہے کہ انسان کے لئے یہ آج کی سب سے بڑی دھمکی ہے ۔ احتجاج منعقد کرنے والے ایکسٹنکشن باغیوں کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک بہت بڑی چمکدار پیلی کشتی کو پل پر کھڑا کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اطراف کی ٹریفک بلاک رہے گی ۔ انھوں نے کہا کہ فائننشل سیکٹر کی جانب سے پھیلائی جارہی آلودگی سے فورا نمنٹا ہوگا ۔ کوئلے ، ایندھن اور دیگر غلیظ ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والے مسائل ہمارا مستقبل تاریک کر سکتے ہیں ۔ دنیا میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور آلودگی کے خلاف برطانیہ بھر میں اپنے مظاہرے جاری ررکھے جائیں گے ۔

تازہ ترین