• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کا لاہور میں فری آئی ہسپتال بنانے کا اعلان

لندن (پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجدپاکستان کا ایک ہفتے پر مشتمل دورہ مکمل کر کے واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں ۔انھوں نے پاکستان میں قیام کے دوران کراچی، ملتان، میاں چنوں، لاہور کا دورہ کیا اور وہاں فلاحی منصوبوں کا دورہ کرنے کے علاوہ اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور مختلف تقریبات میں شرکت کی۔ برطانیہ روانگی سے قبل عبدالرزاق ساجد کے اعزاز میں لاہور میں الوداعی تقریب کی گئی ۔انہوں نےلندن میں اپنے اعزاز میںمنعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کا نیٹ ورک 22 ملکوں تک پھیل چکا ہے اور فلاحی منصوبوں کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ عملی سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں قائم کیمپوں میں برما کے مظلوم پناہ گزینوں، شام کے جنگ سے متاثرین کیلئے امدادی کام جاری ہے، ملائشیا میں زلزلہ زدگان کو متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ریلیف فراہم کیا گیا، پاکستان اور دیگر ملکوں میں برطانیہ کے ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں آنکھوں کے آپریشن کرنے کی مہم جاری ہے اور اب تک 88 ہزار مریضوں کے آپریشن کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ایک فری آئی ہسپتال بنانے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے جس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ اس موقع پرمقررین نے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا۔ تقریب میں میاں خالد حبیب الٰہی، ڈاکٹر غلام قادر فیاض، محمد عاکف طاہر، انجینئر عبدالرشید ارشد‘ فضل الرحمٰن اوکاڑوی‘ نواز کھرل، معین علوی، بدر ظہور چشتی، محمد اسلم سعید ی، عمیر ناصر آغا، تجمل گرمانی، چودھری مقصود گجر، پروفیسر محسن جوئیہ‘ انوارالحق بھٹی ایڈووکیٹ‘ ڈاکٹر خالد شہزاد‘ منیر چودھری ، فیاض اطہر‘ حافظ محمود،عامر اسماعیل،حامد رضا، طارق باجوہ سمیت بڑی تعداد میں سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تازہ ترین