• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں امریکہ کے 150ایٹمی ہتھیار ذخیرہ

برسلز ( حافظ اُنیب راشد ) یورپ میں امریکہ نے 150 کے قریب نیو کلئیر ہتھیارذخیرہ کئے ہوئے ہیں ۔ یہ بات مقامی بلجین میڈیا نے نیٹو کی ویب سائٹ پر آنے والی معلومات کی روشنی میں شائع کی ۔ اس خبر کے مطابق نیٹو کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے جو معلومات فراہم کی گئیں تھیں اور جن کے متن کو اب تبدیل کردیا گیا ہے ، ان کے مطابق بلجیم کی بورگل ائیر بیس ، جرمنی میں Buchel, اٹلی میں آویانو اور Ghedi- Torre, نیدرلینڈز میں Volkel اور ترکی میں Incirlic کے مقامات پر یہ ایٹمی ہتھیار رکھے گئے ہیں ۔ ان ہتھیاروں میں B61 Free- Bomb زیادہ تعداد میں شامل ہیں جنہیں امریکی اور نیٹو کے ممبر ممالک کے جہازوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اخبار کے مطابق بلجیم میں انمیں سے 10 سے 12 ہتھیار سٹور کئے گئے ہیں ۔ اسی خبر میں اخبار نے سوال اٹھایا ہے کہ امریکہ کے ایٹمی ہتھیار اپنی سرزمین پر سٹور کرنے بعد ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کے اس بین الاقوامی معاہدے کا کیا بنے گا جس پر بیلجئیم نے 1968 اور دیگر نے بھی دستخط کر رکھے ہیں ۔ خبر کے مطابق نیٹو نے ان معلومات کے ٹیکسٹ میں ترمیم کرکے وہاں سے اوپر دیئے گئے ذخیرہ کرنے والی جگہوں کے نام ہٹا کر وہاں اب صرف " Allies " کا لفظ درج کردیا گیا ہے۔ ان معلومات میں گزشتہ ہفتے ہی یہ ترمیم کی گئی ہے ۔ اخبار کے مطابق امریکہ نے 2015 میں کئی ملین ڈالر کی رقم خرچ کرکے ان ایٹمی ہتھیاروں کیلئے نئے اور جدید بنکر تعمیر کئے تھے ۔
تازہ ترین