• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچواں سالانہ شجاع شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ،شجاع والی بال کلب کے نام

بارسلونا (جواد چیمہ) یورپ میں ہونے والے والی بال میلوں میں ایک بڑا شجاع شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ بارسلونا میں ہوا۔ٹورنامنٹ کا فائنل شجاع والی بال کلب اور وڑائچ والی بال کلب کے درمیان بارسلونا کے علاقہ بیسوس مار میں کھیلا گیا۔شجاع والی بال کلب سپین نے وڑائچ والی بال کلب سپین کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔چوہدری امانت حسین مہر اور چوہدری آصف علی باجوہ نے دی فاتح ٹیم کو پندرہ سویورواور ونر ٹرافی دی۔دوسرے نمبر پر آنے والی وڑائچ والی بال کلب کو 1000 یورو کوچوہدری شعیب ورک نے پیش کی۔والی بال کے مایہ ناز کھلاڑی شانی گجر شجاع والی بال کلب کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔پانچواں سالانہ شجاع والی بال ٹورنامنٹ کی سر پرستی سماجی شخصیت چوہدری امانت حسین مہر کر رہے تھے۔ مہمان خصوصی بشیر بوسال اٹلی، چوہدری شعیب ورک اسپین اور چوہدری آصف باجوہ تھے۔ٹورنامنٹ میں اٹلی،فرانس اور اسپین کے دیگر شہروں سے والی بال کو پسند کرنے والے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کھلاڑیوں کے بہترین کھیل پر ہال میں موجود شائقین تالیاں بجا کر خوب داد دیتے رہے۔ چوہدری امانت حسین مہرکی جانب سے ہر پوائنٹ پر 50.50 یورو انعام اور دیگر شائقین نے بھی کھلاڑیوں کی نقد رقم کی صورت میں حوصلہ افزائی کی۔خوبصورت نمبر حاصل کرنے پر ناصرف تالیوں کی گونج سنائی دیتی تھی بلکہ ڈھول کا اپنا ہی مزہ تھا جس سے کھلاڑیوں اور شائقین کا جوش وخروش بڑھ جاتا ۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ میں چوہدری محمد عاصم، چوہدری محسن گجر، چوہدری زاہد عباس کھرل، چوہدری بلال سرور ،چوہدری خالد محمود اور پروفیسر مشتاق نےفائنل سے قبل تمام معزز مہمانوں کا شجاع والی بال ٹورنامنٹ یورپ بارسلونا سپین میں والہانہ استقبال ڈھول بجا کر اور گلدستے پیش کر کے کیا گیا ۔چوہدری امانت حسین مہر، چوہدری شعیب ورک. چوہدری بشیر بوصال، چوہدری آصف باجوہ، چوہدری عزیز امرہ،چوہدری اشفاق مہلی،چوہدری ریاست علی دھوتھڑ اور چوہدری عرفان گجر،چوہدری قربان علی مرہانہ، چوہدری شہباز کھٹانہ، راجہ محمد رفیق، چوہدری شاہد لطیف گجر،چوہدری نزاکت علی،نے سالانہ آل شجاع والی بال ٹورنامنٹ یورپ کھلاڑیوں کی بہتر پرفارمنس اعلی کارکردگی کی بنا پر دل کھول کر حوصلہ فزائی کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔چوہدری امانت حسین مہر، چوہدری بشیر بوصال نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ پر اپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔
تازہ ترین