• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معین علی اور عادل رشیدشمپین کے سپرے سے بچنے کیلئے بھاگتےپھرے

لندن (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کی ٹیم کے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جب ٹیم کے کپتان نے خوشی منانے کیلئے کھلاڑیوں پر سپرے کرنے کیلئے شمپین کی بوتل کھولی تو ٹیم کے دو مسلمان کھلاڑی معین علی اور عادل رشید شمپین کے سپرے سے بچنے کیلئے بھاگتےنظر آئے۔ دی سن نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ معین علی اور عادل رشید دونوں راسخ العقیدہ مسلمان ہیں اور اسلام میں شراب کا استعمال حرام ہے۔ اخبار کے مطابق ان دونوں کھلاڑیوں کو اچھی طرح علم تھا کہ کھلاڑیوں پر شمپین کا سپرے کیا جائے گا، اس لئے انھوں نے پہلے ہی کھلاڑیوں کے گروپ میں کنارے کی جگہ سنبھالی ہوئی تھی۔ اخبار کے مطابق یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور کھلاڑیوں کے مداح انگلینڈ کے ہیروز کو خوشیاں مناتے اور اپنے مذہبی عقائد کو بالاتر رکھتے دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔ ایک نے لکھا کہ میں شمپین سپرے پر معین علی اور راشد علی کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر خوب ہنسا، یہ حقیقی مسلم بھائی ہیں۔ ایک اور نے لکھا کہ حیرت انگیز تقریبات کے دوران معین علی اور عادل رشید بھاگ گئے، ایک تیسرے نے لکھا کہ اپنے دو مسلم بھائیوں معین علی اور عادل رشید بصد احترام خوشیاں اپنی حدود میں۔
تازہ ترین