• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد امین بوبی کی غلام نبی میمن کو مبارکباد

وٹفورڈ (پ ر)وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے چیئر مین امجد امین بو بی نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے نئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن کو اس عہدے پر تقرری پران کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلام نبی میمن اس سے قبل پاکستان ہائی کمیشن میں بھی اعلیٰ خدمات اد اکر چکے ہیں۔ وہ انتہائی با اخلاق اور عوام کی خدمت اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں۔توقع ہے کہ وہ صوبہ سندھ میں امن و امان کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کریں گے ۔ کیونکہ صوبہ سندھ پا کستان کی تعمیر و ترقی میں شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے ۔
تازہ ترین