• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں غریب کو دووقت کی روٹی بھی میسر نہیں ،احمد صدیقی

لندن(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل سائوتھ زون کےسیکرٹری احمد صدیقی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد ملک میں جمہوریت عدل اور انصاف کا نظام نافذ ہوتا تو ملک آمریت کا شکار اور دولخت نہ ہوتا ۔کرپٹ سیاست دان ملک کو نہ لوٹتے آج ملک میں انصاف ہوتا تو کوئی سیاسی اور معاشی بحران نہ ہوتا بانی پاکستان کی وفات کے بعد ملک پر جاگیرداروں اور وڈیروں اور سرداروں نے قبضہ کر لیا۔ آج امیر امیر ترین اور غریب کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک اور معاشرے کی آزادی اور استحکام کے لیے عدالتوں میں عدل اور انصاف بنیادی ضرورت ہے پاکستان میںعدلیہ کا نظام صاف اور شفاف ہو جائے انصاف کے دروازے کھل جائیں تو سارا نظام اور ادارے قانون کے مطابق کام کرنا شروع کر دیں گے۔ احمد صدیقی نے کہا کہ ہر ملک کا نظام عوام کے ٹیکسوں سے چلتا ہے پاکستان میں کوئی ٹیکس دینے کے لیے تیار نہیں حکومت میں میں جب ایم،کیوم،ایم زرداری، نواز شریف، ق لیگ اور مشرف کے کرپٹ لوگ وزیر اور مشیر ہوں گےتو کون ٹیکس دے گا ٹیکس لینے اور تقسیم کرنے والے دیانتدار ہونے چاہئیںجو موجودہ حکومت میں نہیں ہیں۔
تازہ ترین