• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین آئی سی سی،بورڈ سربراہان اور سابق کرکٹرز نے فائنل دیکھا

لندن (جنگ نیوز) ورلڈ کپ فائنل کے موقع پر لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا ۔ ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کے بورڈز سربراہان، آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر، سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی بڑی تعداد میچ کے لئے موجود تھی۔ میڈیا سینٹر میں بھی دنیا بھر سے آئے ہوئے صحافی اتنی بڑی تعداد میں تھے کہ کئی صحافیوں کو عام انکلوژر میں بٹھایا گیا جبکہ مین میڈیا سینٹر میں چند پاکستانی، چند بھارتی اور زیادہ تر انگلش صحافیوں کو داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ آئی سی سی کی سخت پالیسی کی وجہ سے کئی صحافیوں کو لارڈز میں انٹری نہ مل سکی۔ لارڈز میں تماشائیوں کی بڑی تعداد نے منظم انداز میں فائنل کا لطف لیا۔ میچ بارش کی وجہ سے پندرہ منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ 
تازہ ترین