• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20فائنل کے زیرو بین اسٹوکس،ورلڈکپ کے ہیروبن گئے

  لندن (جنگ نیوز) ایڈن گارڈنز میں تین سال پہلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بین اسٹوکس زیرو بن گئے اور لارڈز میں وہ ہیرو بن کر نکلے اور اپنی ٹیم کو چیمپئن بنوادیا۔ اسٹوکس بالآخر جیت گئے۔ وہ فائنل میں 98گیندوں پر84رنز بناکر نا قابل شکست رہے ۔ وہ اپنی ٹیم کو جیت کے قریب لے آئے ۔ پھر سپر اوور میں بھی جارحانہ بیٹنگ کرکے ناکامی کا ازالہ کردیا۔ میچ سپر اوور میں چلا گیا لیکن بین اسٹوکس میچ کو فنش نہ کرسکے لیکن انہوں نے کمال بیٹنگ کی۔2016ء میں ایڈن گارڈنز کول کتہ میں بین اسٹوکس کی چار گیندوں پر کارلوس بریتھ ویٹ نے چار چھکے مار کر انگلینڈ کو یقینی فتح سے محروم کردیا تھا۔ تین سال بعد بین اسٹوکس نے اس ناکامی کا کافی حد ازالہ کردیا۔ لارڈز کے میدان میں ناقابل یقین منظر دیکھنے کو آئے۔ پہلا ورلڈ کپ میچ جو کہ سپر اوور تک گیا۔
تازہ ترین