• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی نے شام میں فوج بھیجنے کی درخواست مسترد کر دی

برلن(این این آئی)جرمنی اپنے زمینی دستے شام نہیں بھیجے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف کارروائیاں پہلے سے طے کیے گئے منصوبے کے مطابق ہی جاری رہیں گی۔ ان کے بقول داعش کے خلاف اتحاد میں جرمن فوجی فضائی نگرانی اور جہازوں کو تیل مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ عراقی دستوں کو تربیت دینے جیسے کام انجام دے رہے ہیں اس منصوبے میں جرمنی کے زمینی دستوں کا کوئی ذکر نہیں۔ امریکا نے بھی اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ جرمنی شام میں اپنے زمینی دستے بھیجے۔
تازہ ترین