• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں آئندہ سال جون تک700ترقیاتی منصوبےمکمل ہوجائینگے،اجلاس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے اور جون 2020تک 700سے زائد ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گایہ بات چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت سیکریٹری کمیٹی کے اہم اجلاس میں بتائی گئی ،اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اینٹی کرپشن مقدمات، ترقیاتی منصوبے، ملازمین کی پینشن اور پروموشن، ایڈہاک ملازمین، سندھ پرفارمینس مینجمنٹ سسٹم سمیت 21ایجنڈا زیر غور آئے۔ اجلاس میں چیئرپرسن پلاننگ بورڈ ناہید شاہ درانی، سینئر میمبر بورڈ آف ریونیو شمس الدین سومرو، سیکریٹری اسکول قاضی شاہد پرویز، سیکریٹری لیبر عبد الرشید سولنگی سمیت صوبائی محکموں کے تمام سیکریٹری، ڈویڑن کمشنر، گورنر ہاؤس اور سی ایم سیکریٹریٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرپرسن پلاننگ بورڈ، سیکریٹری خزانہ اور انچارج سندھ پرفارمینس مینیجمینٹ سسٹم نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کے محکمہ اینٹی کرپشن نے محکموں کو ملازمین کے خلاف مقدمات بھیجے ہیں جو متعلقہ محکموں میں زیر التوا ہیں۔ جس میں کچی آبادی کے 15، آبپاشی کے 21اور بلدیات کے 88مقدمات شامل ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کے مختلف محکموں نے ملازمین کی ترقیوں کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں اور ڈپارٹمنٹ پروموشن کمیٹی کے اجلاس کئے ہیں جن میں محکمہ زراعت نے 24اجلاس کر کے 239افسران اور 85ملازمین کو ترقیاں دی ہیں، اس طرح بورڈ آف ریونیو نے 5افسران اور 13ملازمین کو ترقیاں دی اور کالیج ایجوکیشن محکمے نے اب تک 595آفیسر اور 120چھوٹے ملازمین کو ترقیاں دی ہیں۔ ممتاز علی شاہ نے کہا کے عوام کے شکایات حل کرنے کے لئے سندھ پرفارمینس مینیجمینٹ سسٹم بنایا گیا ہے جس میں تمام صوبائی سیکریٹری، ڈویڑنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے آئی ڈی پاسورڈ دئے گئے جہاں سے وہ مختلف محکموں کے شکایات کو حل کریں۔ انہونے ڈویڑنل کمشنر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے وہ مارکیٹ میں پرائیز کنٹرول پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور کسی کو بھی قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھو ں نے ڈویژنل کمشنر کو ہدایت کی کہ ہر 15روز میں قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔

تازہ ترین