• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوارٹرز متاثرین کا مسئلہ قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا،امین الحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوارٹرز،کلیٹن کوارٹرز، مارٹن کوارٹرز، جہانگیر روڈ ایسٹ،،ویسٹ، پٹیل پاڑہ اور ایف سی ایریا کے متاثرین کے نمائندہ وفدنے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں رکن رابطہ کمیٹی او رممبر قومی اسمبلی سیدامین الحق سے ملاقات کی اورانہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیااس موقع پر،اراکین رابطہ کمیٹی زاہدمنصوری اوررکن قومی اسمبلی اقبال محمدعلی بھی موجودتھے۔اس موقع پرسیدامین الحق نے متاثرین کے وفدکو ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے کی جانے والی تمام ترکوششوں سے آگاہ کیااوربتایاکہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جوقومی اسمبلی میں متاثرین کے مسئلے پرآوازاٹھائے گی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان جبری بے دخلیوں کے خلاف ہے اورایسے کسی اقدام کوہرگزقبول نہیں کریگی۔سیدامین الحق نے متاثرین کے وفد کویقین دلایاکہ ایم کیوایم پاکستان ہمہ وقت متاثرین کے ساتھ ہے اور انہیں کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی ۔

تازہ ترین