• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں5ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) نے چاکیواڑہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے2ملزمان ذیشان عرف شانی اور جاسم عرف شنٹو کوگرفتار کیا جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔ مدینہ کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم راشد عرف کارا کوگرفتار کیاجو لوگوں سے لوٹ مار کر نے،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ فیر یئر اور مدینہ کالونی کے علاقوں سے2 ملزمان عابد حسین عرف بیلچہ اور ساجد علی کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔
تازہ ترین