• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری میرا ناکہ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25سالہ عدیل و لد سلیم جاں بحق ہو گیا، مقتول کی لا ش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، جبکہ علاقہ مکینوں اور یوسی چیئر مین کہنا ہے کہ عدیل کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے، علاقہ مکینوں اور مقتول کے عزیز وں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس عدیل کے قاتلوں کو گرفتار کرئے، پولیس نے ضابطے کی کارروئی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی، ملیر سٹی تھانے کی حدود ملیر 15نجی بینک کے نزدیک ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے 40سالہ ابرار احمد ولد جھنڈیر خاں کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ،زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، بلوچ کالونی تھانے کی حدودمنظور کالونی سیکٹر E میں ملزمان کی فائرنگ سے37سالہ محمد ساجد بیگ ولد صادق بیگ زخمی ہو گیا ، جسے جناح اسپتا ل منتقل کیا گیا۔
تازہ ترین