• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے منگل کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، کراچی پولیس آفس میں آمد پر ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائم خانی و دیگر سینئر پولیس افسران نے انہیں خوش آمدید کہا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی، اس موقع پر سابق پولیس چیف کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ بھی موجود تھے ،ا نھوں نے نئے پولیس چیف کراچی کو چارج دیا، دونوں افسران نے سادہ مگر پروقار تقریب میں کمانڈ اسٹک کا تبادلہ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین