• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر ماحولیات تیمور تالپور کی ضمانت میں 17 ستمبر تک توسیع کردی، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی کے روبرو صوبائی وزیر ماحولیات تیمور تالپور کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی، صوبائی وزیر ماحولیات تیمور تالپور عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر نیب نے بتایا کہ ملزم تیمور تالپور کیخلاف انکوائری آخری مراحل میں ہے، انکوائری مکمل کرنے کے لیے مزید مہلت درکار ہے، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ جنوری 2019میں نیب نے کال اپ نوٹس بھیجا، نیب نے میرے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی ہیں، نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔
تازہ ترین