• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرینوں کا نظام الاوقات معمول پر نہ آسکا، مسافروں کو مشکلات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنے والی ٹرینوںکا نظام الاوقات ابھی تک معمول پر نہیں آسکا ہے اور مسافر ہنوز مشکلات کا شکار ہیں،مگر وزارت ریلوے پر اس کا کوئی اثر ہورہا ہے نہ ریلوے کے اعلیٰ حکام اس کا سدباب کررہے ہیں اور مسافر گھنٹوںریلوے اسٹیشنز پر ٹرینوں کی روانگی اور آمد کے منتظر نظر آتے ہیں۔ منگل کو کراچی سے اندرون ملک روانہ ہونے والی پاکستان ایکسپریس ایک کے بجائے سہہ پہر 3:00بجے،علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2:00 کے بجائے سہہ پہر 3:25بجے، قراقرم ایکسپریس سہہ پہر 3:30کے بجائے شام 7:00 بجے،کراچی ایکسپریس سہہ پہر 4:30کے بجائے شام 6:20 بجے اور شاہ حسین ایکسپریس شام 7:00 کے بجائے 11:15 بجے روانہ ہوئیں۔
تازہ ترین