• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،متعدد ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات بر آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران متعددملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان بر آمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا کی سپلائی ناکام بنا کر ہزاروں روپے مالیت کاگٹکا ماوا برآمد کر کے گاڑی نمبر CT-1667کو بھی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔سرجانی ٹاؤن پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ملزمان کوگرفتار ، اسلحہ چرس شراب کی بوتلیں اور موبائل فونز برآمد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ،جبکہ3ملزمان چاند مسیح ولدسمو ئیل اور ا کیلش ولد ندیم مسیح کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیا ، ایک اور کارروائی کے دوران منشیات فروش محمد شہریار عرف منا ولد محمد فضل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے لوٹ مار کی واردات میں ملوث نعمان عرف شراز ولد الله بخش اور محمد آصف بروہی ولد رحیم بخش کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور کلاشنکوف برآمد کرلی ہے دونوں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمات درج کیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشی میں ملوث ملزم توفیق عرف شون ولد لائیق احمد کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ہے ملزم کے مقدمہ درج کرلیا ۔چاکیواڑہ پولیس نے بہار کالونی لیاری کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2کرمنلز گرفتار کرلیئے ملزمان کے قبضے سے2نی ٹی پستول بمعہ گولیاں چھینے ہوئے 5موبائل فونز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔فیڈرل بی صنعتی ایریا یولیس پارٹی نے منشیات فروش کو چالیس کلو گرام چرس کے ساتھ گرفتار کرلیا.موقع سے فرار ہونے والے دوسرے شخص کو پولیس نے چند گھنٹوں بعد گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین