• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفریہ الائنس پاکستان کی محرم الحرام کے سلسلے میں رابطہ مہم کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہاہے کہ جعفر یہ الائنس پاکستان بدھ سے ڈ سٹرکٹ کی سطح پر تمام ٹرسٹیز،لائسنس ہولڈر ،عزاداران سید شہداء سے محرم الحرام کے سلسلے میں رابطہ مہم شروع کر رہی ہے تاکہ علاقائی سطح پر مسائل کا جائزہ لیا جاسکے اور تجاویزکو حاصل کیا جائے محرم الحرام سے قبل شہری مسائل ،واٹر اینڈ سیوریج ،الیکٹرک و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسائل اور ماتمی جلوسوں کے راستوں سے متعلق معلومات اکھٹا کر کے انتظامی امور سے متعلق محکموں سے رابطہ کیا جا سکے تاکہ مسائل کی نشاندہی سے سہولت ہو اور محرم الحرام سے قبل مسائل کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ا س سلسلے میںجعفر یہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری شبر رضا کی سر براہی میں مرکزی کابینہ کے عہدہ دار اور عاملہ کمیٹی کے ممبران بھرپور طر یقے سے فعال ہونگے۔
تازہ ترین