• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائو یونیورسٹی میں فائن آرٹس اور لینگویج فیکلٹیز قائم کرنا چاہتے ہیں،پروفیسر سعید قریشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ یونیورسٹی کے چارٹرکو وسعت دیتے ہوئے جلد ہی فائن آرٹس اور لینگویج فیکلٹیز قائم کرنا چاہتے ہیں، ڈائوکے طلبا میں ہم نصابی سرگرمیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، ایم بی بی ایس تھرڈ ائیر کی طالبہ کی جانب سے زندگی کے سفر مختلف مراحل کو شاعری میں بیان کرنا قابلِ ستائش ہے، یہ بات انہوںنے یونیورسٹی کے آراگ آڈیٹوریم میں حانین موسی کی انگریزی شاعری کی کتاب "گریویٹی آف ایموشنز"کی تقریبِ رونمائی سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب سے سابق وفاقی وزیر نثار اے میمن،پرو وائس چانسلر پروفیسر زرناز واحد، زیبسٹ کے ہیڈ آف میڈیا سائنسز تیمور اے سوری اور اسسٹنٹ پروفیسر ناہید ملباری اور صاحبِ کتاب نے بھی خطاب کیا۔پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ بحیثیت میڈیکل پروفیشنلز غم و خوشی کے لمحات گذارتے ہیں ، مریض ہم سے ہمدری کے طالب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈائو یونیورسٹی مختلف شعبوں میں گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی بنانا چاہتی ہے اور کھیلوں اور فنون کی ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے ذہنی و جسمانی توازن بر قرار رکھنا چاہتے ہیں، سابق وفاقی وزیر نثار اے میمن حانین موسی نے اپنی کتان میں دل ، دماغ ، احساسات اور روح کی کیفیات کو بیان کیا ہے، اور کتھارس کی اہمیت کو اجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کا روایتی دفاع تو ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ملک کی غیر روایتی حفاظت تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کے ذریعے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ڈائو یونیورسٹی میں ہم نصابی سرگرمیوں کی فروغ اس سے بڑی مثال کیا ہوگی کہ تھرڈ ایئر کی طالبہ نے پختہ شاعری کی کتاب تربیت دی ہے۔

تازہ ترین