• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، بی ڈی ایس اور ایم بی بی ایس کے نتائج کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی ڈی ایس فرسٹ ،سیکنڈ پروفیشنل اور ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی قرۃ العین بنت محمد حسین خان سیٹ نمبر195054نے 582نمبرز کے ساتھ پہلی ،سحر تمکین بنت آصف ضیاء سیٹ نمبر195060نے574نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ ورینہ سیف بنت سیف الدین انصاری سیٹ نمبر195085نے 564نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 102طلبہ شریک ہوئے جبکہ92طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 90.02فیصدرہا۔بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی عطیہ ماہین بنت محمد زاہد سیٹ نمبر 196011نے 651نمبرز کے ساتھ پہلی،زرمین ندیم بنت ندیم سیٹ نمبر196093نے 650نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ یمنیٰ زبیر بنت محمد زبیر سیٹ نمبر 196090نے 646نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 103طلبہ شریک ہوئے جبکہ 89طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 86.41فیصد رہا۔ ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں 03طلبہ شریک ہوئے اور تینوں ہی کامیاب قرار پائے۔کامیابی کا تناسب100.00 فیصدرہا۔

تازہ ترین