• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار البیلا کو دنیا سے منہ موڑے 15 برس گزر گئے ہیں،لیکن ان کی برجستہ اداکاری اور مزاح سے بھرے جملے آج بھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں۔

اداکار البیلا کا اصل نام اختر حسین تھا، ٹی وی کا مشہور کھیل ’اک سی بادشاہ ‘میں شانداراداکاری ان کی پہچان بنی۔

البیلا اپنی مزاحیہ اداکاری اور مکالموں کی مخصوص انداز میں ادائیگی سےچہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتے تھے،انہوں نے اسٹیج اور فلم کے لیے بھی کام کیا۔

اداکار امان اللّٰہ کے ساتھ  ان کی جوڑی نے اسٹیج ڈراموں میں بہت مقبولیت حاصل کی۔

البیلا نے 200 سے زائد تھیٹر ڈراموں میں کام کیا، ان کا شمار لاہور کے کمرشل تھیٹر کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔

کردار چاہے کیسا ہی کیوں نہ ہوتا، وہ اسے خوبصورتی سے نبھاتے، البیلا کے ہم عصر فنکار تھیٹر پر ان کے برجستہ فقروں کے معترف رہے ہیں۔

تازہ ترین