• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینکر مرید عباس سمیت دہرے قتل کے ملزم عاطف زمان کی جائیدادوں کی تفصیلات منظر عام پر آنے لگیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں اینکر مرید عباس سمیت دہرے قتل کے ملزم عاطف زمان کی جائیدادوں کی تفصیلات منظر عام پر آنے لگیں، ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزم عاطف زمان کا ایک رہائشی سوسائٹی میں 120 گز کا پلاٹ نکل آیا اور ملزم نے رقم کے تنازع پر مرید عباس کے دوستوں کو پلاٹ کی فائل دی، مرید عباس کے دوست معاذ، ثقلین اور علی نے 50 لاکھ کی رقم انویسٹ کی تھی، عاطف زمان نے 34 لاکھ کے پلاٹ کی فائل دے کر انوسٹرز کو رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف زمان سے انویسٹرز رمضان المبارک سے رقم کی واپسی کا تقاضا کر رہے تھے، رہائشی پلاٹ کے کاغذات مکمل نہ ہونے پر انویسٹرز کو چونا لگا، ملزم کے ڈیفنس میں 2 فیلٹ ہیں، عاطف زمان کے ہائی وے پر 2 ايکڑ زمين کا مالک ہے۔

تازہ ترین