آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 17؍ذوالحجہ 1440ھ 19؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر ویز پولیس کا جاری کردہ لائسنس یو اے ای میں استعمال کرنے پر غور

اسلام آباد (صالح ظافر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان موٹر ویز پولیس کے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کے استعمال کی اجازت دینے کے حوالے سے پاکستان اور یو اے ای حکام کے درمیان مذاکرات ہوں گے جس میں دونوں فریقین اپنی سفارشات اور تجاویز پیش کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی الزابی نے وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اماراتی سفیر نے پاکستانی حکومت کی پالیسیوں کو سراہا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت مواصلات اور موٹر ویز پولیس کا مشترکہ وفد جلد متحدہ عرب امارات کا دورہ کرے گا تاکہ اس بات کے امکانات پر غور کیا جا سکے کہ آیا موٹرویز پولیس کا جاری کردہ لائسنس یو اے ای میں استعمال ہو سکتا ہے۔ مراد سعید نے اماراتی سفیر کو موٹر وے پولیس کے اختیارات اور پروگرام میں لائی جانے والی جدت سے آگاہ کیا۔ بات چیت میں پاکستان کے eTag اور متحدہ عرب امارات کے Salik سسٹم پر بھی بات ہوئی۔ وزیر نے سفیر کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے وزارت

مواصلات کے کردار سے بھی آگاہ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید