• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹر رحمٰن ملک کی کتاب کی تقریب رونمائی آج پیپس آڈیٹوریم میں ہو گی

اسلام آباد(طاہر خلیل) سابق وزیر داخلہ اور سینٹ کی داخلہ کمیٹی کے چیئرمین سینٹر رحمٰن ملک کی نئی کتاب’’ داعش ۔۔دنیا کا سب سے بڑا خطرہ‘‘ منظر عام پر آگئی۔ آج کتاب کی تقریب رونمائی ہوگی۔ یہ تقریب پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز(پیپس) آڈیٹوریم میں سہ پہر تین بجے ہوگی۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان مہمان خصوصی ہوں گے۔سابق سفیر آصف درانی، سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ کمال شاہ، چین کے نائب سفیر لی جیان ژائو، سینٹر رخسانہ زبیری اظہار خیال کریں گی۔چھ ماہ میں سینٹر رحمن ملک کی دوسری کتاب ہے قبل ازیں انہوں نے مودی کے جنگی ڈاکٹرائن پر کتاب لکھی تھی۔ 
تازہ ترین