• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ برادران پر فرد جرم 8 اگست کو، عدالتی ریمانڈ میں توسیع

لاہور(صباح نیوز، این این آئی)لاہور کی احتساب عدالت نے پیرا گون ہائوسنگ اسکینڈل میں خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8 اگست کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 8 اگست تک توسیع کر دی۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کامیاب ہڑتال نے ثابت کر دیا عوام حکومت کی پالیسیوں سے تنگ ہیں،جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کچھ ماہ بعد عمران کیساتھ ہو گا، اب بھی وقت ہے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کر لیں۔

تازہ ترین