• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسلان افتخار بدعنوانی کیس کوپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے،وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سید امجد شاہ نے ملک میں بلا امتیاز احتساب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کی مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے نیب انکوائری کی جلد تکمیل کے لیے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کی پریس ریلیز کے مطابق وائس چیئرمین کی جانب سے چیئرمین نیب کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں اٹارنی جنرل نے ارسلان افتخار کا معاملہ نیب کو بھجوایا تھا، اگرچہ ارسلان افتخار نے اس حکم کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی لیکن بعد میں واپس لے لی تھی جس کے بعد یہ حکم حتمی شکل اختیار کرگیا ہے لیکن کافی وقت گزرنے کے باوجود بھی نیب کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی پیشرفت نہیں کی ۔

تازہ ترین