• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں قبروں پر بھی 1500 روپے تک ٹیکس لگانے کی تجویز

لاہور (آئی این پی ) پنجاب حکومت کو لاہور میں نئی قبروں پر فی تدفین ایک ہزار سے 1500 روپے تک ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے اپنے زیرِ انتظام آنے والے قبرستانوں میں ٹیکس کی تجاویز منظوری کیلئے لوکل گورنمنٹ کو بھجوا دی ہے۔ زیر غور تجویز میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹیکس سے اکٹھی ہونے والی رقم کو قبرستانوں کی دیکھ بھال کے لیے خرچ کیا جائے گا۔عام طور پر قبرستان میں جگہ کا کرایہ اور تدفین کے انتظامات ملا کر تقریبا 10 ہزار روپے تک اخراجات آتے ہیں لیکن اب یہ ٹیکس بھی عوام کو دینا پڑے گا۔

تازہ ترین