• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی انتقام کیلئے اے این ایف کے منہ پر کالک مل دی گئی ، رانا ثناء

لاہور( نمائندہ جنگ )منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا ءاللہ خان نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کیلئےکیلئے اینٹی نار کوٹکس جیسے اچھی ساکھ کے حامل ادارے کے منہ پر بھی کالک مل دی گئی ہے، اس میں حاضر سروس افسر کام کر رہے ہیں اس لئے میرا آرمی چیف سے مطالبہ ہے کہ اس کا نوٹس لیں ۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ظلم کے خلاف دہا ئی نہیں دوں گا بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کروں گا ۔ وہ تھانیدار جس نے بھینس چوری کا مقدمہ درج کیا تھا اس کا منہ آج تک کالا ہے ۔
تازہ ترین