• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاروں کو ہرسہولت دینے کیلئے پرعزم ہیں‘عمران خان

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘حکومت سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کو ہر ممکنہ سہولت دینے کے لئے پرعزم ہے‘ سرمایہ کاری بورڈ اور کاروبار سے متعلقہ وزارتیں سرمایہ کاروں کی سہولت کاری کے لئے مسلسل کوشاں ہیں ، تاجر برادری موجودہ حکومت کو کاروبار دوست اور موافق سوچ کا حامل پائے گی ۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں ڈاکٹر محمود خان کی سربراہی میں پاک امریکا بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں حفظان صحت، مشروبات، توانائی، زراعت اور دیگر مختلف شعبوں سے وابستہ 28 مختلف امریکی کمپنیوں (ایبٹ، سٹی بنک، ایگزان موبل، فیس بک، جنرل الیکٹرک، نیٹسول، پیپسی کو، پراکٹر اینڈ گیمبل، اوبر وغیرہ) کے نمائندگان نے شرکت کی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کو ہر ممکنہ سہولت دینے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں مثالی معاشی ترقی کا عمل ستر کی دہائی میں قومیانے کی پالیسی کی وجہ سے جمود کا شکار ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اس سوچ اور نقطہ نظر کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہے جس میں منافع بخش کاروباری سرگرمیوں کومعیوب گردانا جاتا تھا اور اس کی حوصلہ شکنی کے لئے ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈالا جاتا تھا۔
تازہ ترین