• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ہدایت دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے پنجاب میں چیرٹی کمیشن تشکیل

لاہور(آصف محمود)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ہدایت پر دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے پنجاب میں چیرٹی کمیشن تشکیل دیدیا گیا۔کمیشن پنجاب بھر میں کام کرنیوالی ایک لاکھ سے زائد رجسٹرڈ و نان رجسٹرڈ این جی اوز اور فلاحی تنظیموں کی نگرانی اور ریگولرائزیشن کریگا،محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ شاہ چیرٹی کمیشن کے چیئرمین ہوں گے، چیرٹی کمیشن کے چار کمشنرز بھی نامزد کردئیے گئے ہیں جن میں سیکرٹری خزانہ پنجاب عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سیف انجم، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، اظفر منظور اور سابق سیکرٹری صحت ملک حسن اقبال شامل ہیں۔ ان کمشنرز کی تقرری دو سال کیلئے کی گئی ہے۔
تازہ ترین