• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، نواز شریف سے ورکر کو ملاقات کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر ہوم سیکرٹری طلب

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے خلاف سیاسی ورکر کی درخواست پر ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کر لیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے ملک محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی، مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے نے نوازشریف سے ملاقات کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار سابق ایم این اے سرگودھا کا رہائش پذیر ہے اور مسلم لیگ ن کا کارکن ہے، وکیل نے نشاندہی کی کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جیل میں ہیں اور کارکن اپنے قائد سے ملاقات کا خواہشمند ہے
تازہ ترین