• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام جھوٹی اور چور حکومت سے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے، طلال چوہدری

لاہور(نمائندہ جنگ) ن لیگ کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عوام جھوٹی اور چور حکومت سے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ یہ عوام جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ کا ایک ایک پیسے کا حساب لے گی۔ اسی طرح جعلی اکائونٹس سے منی لانڈرنگ کے ایک ایک پیسے کا بھی حساب لیا جائے گا ۔ عوام اس حکومت سے پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈوں کا بھی حساب لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فردوس باجی عوام آپ سے سرکاری بسوں اور دوائیوں کا بھی مانگ رہی ہے۔
تازہ ترین