• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کی وکلاء کوبرطانوی اخبار،عمران،شہزاداکبرکیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے وکلاءکو ہدایت کی ہے کہ برطانوی اخبار میں شائع کرائی جانے والی جھوٹی، بے بنیاد اور من گھڑت خبر پر متعلقہ اخبار، وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کے خلاف جلد ازجلد قانونی کارروائی شروع کی جائے۔ منگل کو شہبازشریف نے لندن میں اپنے وکلاءسے مشاورت کی۔ کانفرنس کال پر وکلاءنے برطانوی اخبار میں جھوٹی خبر کی اشاعت کیخلاف چارہ جوئی سے متعلق امور پر آگاہ کیا۔ مشاورت میں ڈیلی میل، وزیراعظم عمران خان اور معاون خصوصی شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ کے ابتدائی نکات طے کرلئے گئے۔ نامور قانون دان سلمان بٹ کی قیادت میں وکلاءکی ٹیم نے شہبازشریف کو مقدمے کے نکات اور قانونی عمل کی تیاری پر بریفنگ دی۔  
تازہ ترین