• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کی پولنگ کی تاریخ تبدیل،23 جولائی مقرر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کی پولنگ کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے 23 جولائی مقرر کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے منگل کو آنے والے فیصلے کی روشنی میں 5 روز کےلئے پولنگ کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، سندھ ہائی کورٹ میں کیس ہونے کی وجہ سے بیلٹ پیپر کی چھپائی شروع نہ ہوسکی تھی اس کےلئے کم ازکم ایک ہفتہ درکار ہوگا۔
تازہ ترین