• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایئر فورس نے اپنے اثاثے پاکستانی سرحد سے ہٹا کر زمانہ امن کی حالت پر منتقل کر دیے

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارتی ایئر فورس نے اپنے اثاثے پاکستان کی سرحد کے ساتھ قائم فارورڈ بیسز سے ہٹا کر زمانہ امن کی حالت پر منتقل کر دیے ہیں۔ بھارتی فضائیہ نے فروری میں پلوامہ واقعے کے بعد اپنے کثیر المقاصد لڑاکا طیارے جارحانہ پوزیشن پر لا کر کھڑے کیے تھے اور اس کے بعد بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی بھی کی تھی جس کا پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔ اس واقعے کے فوراً بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود فوراً بند کر دی تھیں، 6؍ ہفتوں بعد یہ حدود جزوی طور پر کھول دی گئیں لیکن بھارت کے ساتھ فضائی حدود کو بند ہی رکھا گیا۔ اس کے بعد بھارت یہ حدود کھولنے کیلئے درخواستیں منتیں کرتا رہا ہے۔
تازہ ترین