• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وندر، کوچ، وین میں تصادم، کراچی کے رہائشی 6 افراد جاں بحق

حب(نامہ نگار)کراچی سے تربت جانے والی مسافر کوچ اور وین میں تصادم ہوگیا۔جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور وین میں سوار چھ افراد جاں بحق جبکہ متعددجھلس کر زخمی ہو گئے،حادثہ وندرکے قریب پیش آیا، ہلاک شدگان کا تعلق کراچی کے علاقے سرجانی اور منگھو پیر سے بتایا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو رات گئےوندر کی آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ کراچی سے تربت جارہی تھی جبکہ وین وندر سے کراچی جارہی تھی ۔انچارج ایدھی ٹرسٹ بلوچستان ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کے مطابق حادثے کے فورا بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئیں جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے وندر کے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا ۔

تازہ ترین