• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر موسمیاتی تبدیلی کی عدم موجودگی پر سینیٹ کمیٹی برہم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے چیئرمین واراکین نے مشیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی اجلاس میں عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشیر کو کمیٹی اجلاس میں موجود ہونا چاہئے وہ پارلیمینٹ سے بالا نہیں ،انکے بغیر کمیٹی کا اجلاس کیسے شروع ہو رہا ہے ،اگلی میٹنگ میں اگر وہ نہیں آتے تو پھر میٹنگ ہی نہیں کرینگے ،کمیٹی نے ذیلی کمیٹی کی اسلام آباد سے متعلق رپورٹ اڈاپٹ کرلی ۔
تازہ ترین