• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے علیم خان کی انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کیخلاف درخواست کمشنر ان لینڈ ریونیو کو بھجوا دی

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے خلاف درخواست کمشنر ان لینڈ ریونیو کو بھجوا دی، عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر ان لینڈ ریونیوعبدالعلیم خان کی درخواست پر 30 روز میں فیصلہ کرے، جسٹس شاہد جمیل خان نے عبدالعلیم خان کی درخواست پر سماعت کی عبدالعلیم خان کی درخواست میں وفاقی حکومت ،ایف بی آر اور ان لینڈ ریونیو کو فریق بنایا گیا ہے درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار ایک رجسٹرڈ ٹیکس پیئر ہے اور فقہ کے مطابق زکوٰۃ بھی ادا کرتا ہے درخواست گزار نے ہمیشہ قانونی طور پر ٹیکس ادا کیا اور کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا۔
تازہ ترین