• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال کا دوسرا چاند گرہن5گھنٹے 34منٹ جاری رہا

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں گزشتہ رات رواں برس کا دوسرا چاند گرہن ہوا جو 5گھنٹے 34منٹ جاری رہا۔چاند گرہن 11 بج کر 44منٹ پر شروع ہوا ، 2 بج کر 32 منٹ پر عروج پر تھا اور صبح 5 بج کر 18منٹ پر اختتام پزیر ہوا ۔ پاکستان سمیت کئی ملکوں میں گرہن کا نظارہ کیا گیا۔سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 21جنوری کو افریقا، یورپ، جنوبی اور شمالی امریکا میں دیکھاگیا تھا جسے ماہرین فلکیات نے ’’سپر بلڈ وولف مون ‘‘کا نام دیا تھا۔
تازہ ترین