آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل18؍ذوالحجہ 1440ھ20؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ، سفری بیگز پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخ 400سے کم ہوکر 50روپے ہو گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کے تمام سائز کے سفری بیگز کوپلاسٹک میں لازماً لپیٹ کر لے جانے کی شرط کے بعد مسافروں کے تمام سائز کے سفری بیگز پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخوں میں 75سے 87فیصد تک کمی کردی گئی ہے، بڑے بیگز پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخ 400روپے فی بیگ سے گھٹا کر50روپے کردئیے گئے ۔ چھوٹے بیگز کے نرخ بھی 200روپے فی بیگ سے کم کرکے 50روپے فی بیگ کردئیے گئے ۔ مذکورہ نرخ تمام ایئرپورٹس پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مسافروں کے لیے یکساں طور پر لاگو ہونگے،سیکریٹری ایوی ایشن وڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن شاہ رخ نصرت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں مسافروں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے کیا گیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید