• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا،کرپشن واختیارات کا ناجائز استعمال،ماتحت عدلیہ کے دو جج برطرف

پشاور (مانیٹرنگ سیل)کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر خیبر پختونخوا میں ماتحت عدلیہ کے 2ججز کو برطرف کردیا گیا ہے۔پشاور ہائیکورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سول جج طیب علی اور ایڈیشنل سیشن جج ناصر کمال کیخلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات موصول ہوئی تھیں جسکی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے تمام ثبوتوں اور موقف جاننے کے بعد مذکورہ ججز کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی اور ان سفارشات کی روشنی میں دونوںججز کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔
تازہ ترین