• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکے رینٹل پاور کیس ، لئیق احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت،نیب کی جواب کیلئے مہلت کی استدعا منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کار کے رینٹل پاور کیس میں ملزم لئیق احمد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر نیب کی طرف سے جواب کے لئے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 23 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران لئیق احمد کے وکیل نے کہا کہ کیس میں 30 ملزمان ہیں جن میں زیادہ تر ضمانت پر ہیں لہٰذا میرے موکل لئیق احمد کو بھی ضمانت دی جائے۔ اس موقع پر نیب کی طرف سے جواب کے لئے مہلت کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے نیب کو 23 جولائی تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
تازہ ترین